پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع، اعلان وزیراعظم کی مشاورت سے مشروط

اسلام آباد:(دنیا نیوز)عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ مٹی کا تیل 9 روپے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر حتمی ورکنگ اوگرا 30 جون کو پٹرولیم ڈویژن بھیجے گی، وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں