عوام کو نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے سال 2025 پر ایل پی جی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کے مطابق جنوری 2025 کیلیے ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 47 روپے 43 پیسے کی بڑی کمی کی گئی، فی کلو قیمت میں 254 روپے 30 پیسے سے کم ہو کر 250 روپے 28 پیسے ہوگئی، 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلینڈر 2 ہزار 953 روپے کا ہوگیا۔

نومبر میں اوگرا نے ماہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار روپے 79 پیسے مقرر کی گئی تھی۔ اس کی نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلو رہی۔

نومبر میں ایل پی جی کا سلنڈر 2999 روپے 47 پیسے کا تھا تاہم ڈالر کی قدر میں اضافے سے قیمت بڑھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں