وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 200 ملین ڈالر کا قرض معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام معاہدے پر دستخط ہوگئے، معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 200 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت ملنے والی رقم پاور سیکٹر کیلئے استعمال کی جائے گی،معاہدے سے بجلی کی3تقسیم کار کمپنیاں استفادہ حاصل کرسکیں گی،تقسیم کار کمپنیاں لیسکو، میپکو اور سیپکو اس معاہدے سے مستفید ہونگی۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے دستخط کئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں