آئی پی ایل سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل آ گیا
نئی دہلی: (ویب دیسک) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل آ گیا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو سکواڈ سے ریلیز کرنے کی تصدیق کر دی ہے، فرنچائز کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کی ہدایت کے بعد ریلیز کا عمل مشاورت اور طریقہ کار کے تحت کیا۔
بنگلا دیشی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مستفیض الرحمان نے کہا کہ اگر آپ کو ڈراپ کیا جائے تو اور کیا کر سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ انہیں آئی پی ایل 2026 کی نیلامی کے دوران دسمبر 2025 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9.20 کروڑ بھارتی روپے میں سائن کیا تھا، اس موقع پر انتہا پسند ہندوؤں اور رہنماؤں نے شاہ رخ خان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بی جے پی رہنما نے تو انہیں غدار بھی قرار دے دیا تھا۔