ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش نے آئی پی ایل سے فاسٹ بولر کو ریلیز کرنے کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے اپنی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

بنگلادیشی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہنگامی میٹنگ آج دوپہر ہوئی جس میں بھارت اور سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ڈویلپمنٹ سے متعلق سے جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بورڈ آف گورنرز نے فیصلہ کیا کہ بنگلادیش کی قومی ٹیم بھارت نہیں جائےگی۔

بورڈ کے مطابق اس فیصلے سے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا اور بنگلا دیش بورڈ منتظرہے آئی سی سی صورتحال کو سمجھتےہوئے جلد اس معاملے پر جواب دے گا۔

اُدھر بنگلادیش کے مشیر برائے کھیل نے اعلان کیا کہ بنگلادیش ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گا، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آج اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں جوبھارتی کرکٹ بورڈ کی جارحانہ اورفرقہ وارانہ پالیسیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے، بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ میں آکر آئی پی ایل سے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ریلیز کیا گیا جس کے بعد بھارت اور بنگلادیشی بورڈ میں کشیدگی بڑھی۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا کہے گا ، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بنگلا دیش کے میچز بھارت میں شیڈولڈ ہیں، بنگلادیش نے تین میچز کلکتہ اورایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔

بنگلہ دیش نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا، لٹن کمار داس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سیف حسن نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں،اس کے علاوہ بنگلادیش کے ساتھ گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ،نیپال اور اٹلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کا 7 فروری کو پہلا میچ کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈولڈ ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں