شاہد آفریدی نے بی سی بی کے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کردی

کراچی: (دنیا نیوز) سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کا انڈیا کے حق میں جھکاؤ نمایاں طور پر نظر آتا ہے، حالانکہ یہ ادارہ صرف ایک ملک کے لیے نہیں بلکہ تمام ممبر ممالک کے لیے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ درست ہے اور جواز رکھتا ہے، اب آئی سی سی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے میچز کسی دوسرے مقام پر منتقل کرے۔

سابق کپتان نے مزید کہاکہ کرکٹرز ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کے خواہاں ہوتے ہیں اور ہر ملک چاہتا ہے کہ ان کے یہاں کرکٹ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کرکٹ کے فروغ کے خواہاں ہیں، لیکن بھارت کی طرف سے مناسب حمایت نہ ملنے کے باعث صورتحال پیچیدہ ہو گئی ہے، اور آئی سی سی کو اب اس معاملے پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کے سلسلے میں باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں