قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا 4 کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی کرکٹرز کا 4 کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا۔

کولمبو پہنچنے والے پہلے گروپ میں شاداب خان، فہیم اشرف، وسیم جونئر اور سلمان مرزا شامل ہیں، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ سٹاف کے دیگر ارکان بھی کولمبو پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔

بی بی ایل کھیلنے والے آل راؤنڈر شاداب خان آسٹریلیا سے سری لنکا پہنچے ہیں، انہوں نے گزشتہ 3 تاریخ کو بی بی ایل کا سڈنی میں میچ کھیلا تھا، شاداب خان سری لنکا کے ساتھ سیریز کے بعد سڈنی تھنڈرز کو پھر سے دستیاب ہوں گے۔

قومی سکواڈ کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کے ارکان آج سہ پہر کو لاہور سے کولمبو کیلئے روانہ ہوں گے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں