سابق قومی کرکٹرز کا بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کا خیرمقدم

لاہور: (دنیا نیوز) سابق پاکستانی کرکٹرز نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ آئی سی سی کو چاہیے بنگلا دیش کے میچز بھارت سے منتقل کرے، ایسا نہیں ہوتا تو بنگلا دیش کو ایونٹ سے واک آؤٹ کرنا چاہیے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے کہا بھارت نے جو بیج بویا اب وہی اسے کاٹنا پڑ رہا ہے، آئی سی سی کو سوچنا ہوگا کہ اب بھارت میں ٹیمیں جا کر نہیں کھیلنا چاہتیں، بھارت نے پاکستان کیخلاف سازشیں کیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایشیا کپ میں کرکٹ کو داغ دار کرنے کی کوشش کی، آئی سی سی کرکٹ میں سیاست کی مداخلت روکے۔

سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو بی جے پی چلا رہی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے دقیانوسی ذہنیت کے تحت مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے باہر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں