عمران خان نے عارف نقوی سے متعلق سوال پر مکمل خاموشی اختیار کرلی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے عارف نقوی سے متعلق سوال پر مکمل خاموشی اختیار کرلی۔

برطانوی اخبار کی پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کا صحافیوں سے سامنا ہوا۔

اسلام آباد کے ہوٹل میں آمد پر صحافیوں نے عارف نقوی سے متعلق سوالات پوچھے، عمران خان نے صحافی کے عارف نقوی کے بزنس پارٹنر ہونے کے سوال پر خاموشی اختیار کی۔

اس موقع پر عمران خان کی سیکیورٹی نے صحافیوں کو دھکے دیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے عارف نقوی سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔
 

 

 

 

 
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...