یوکے ایشین فلم فیسٹیول: نمرہ بُچہ نے 3 ایوارڈ اپنے نام کرلیے

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ نمرہ بُچہ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈ جیت لئے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے شوبز کیریئر کی بڑی خبر سے مداحوں کا آگاہ کیا اور تینوں ایوارڈز کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نمرہ بُچہ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کی صلاحیتوں کو پہچان کر انہیں اعزاز سے نوازا۔

اداکارہ کو فلم کملی پر ’فلم کیوریٹر چوائس ایوارڈ‘ اور پولائٹ سوسائٹی پر ’فلم والاز چوائس ایوارڈ‘ سے نواز گیا جبکہ انہیں ایک ایوارڈ ’چیمپئننگ چینج‘ پر ملا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...