فاسٹ بولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کراچی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے دونوں کرکٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا گیا، احسان عادل نے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 9, 2023
آل راؤنڈر حماد اعظم نے گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے، حماد اعظم اور احسان عادل نے انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments