190 ملین پاؤنڈ کیس: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نیب کے سامنے پیش

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام کی جانب سے آدھے گھنٹے تک شیریں مزاری سے تفتیش کی گئی، نیب نے شیریں مزاری کو 10 سوالوں سے زائد پر مشتمل سوالنامہ بھی دے دیا۔

شیریں مزاری سے نیب حکام نے کابینہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو سے متعلق سوالات کیے، کابینہ اجلاس میں کون کون تھا اور کس نے کیا رائے دی اس پر بھی نیب نے شیریں مزاری سے سوالات کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...