پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس، شہلا رضا متفقہ طور پر پہلی خاتون صدر منتخب
کراچی: (دنیا نیوز) شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کانگریس کا غیر معمولی اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں قومی اسمبلی کی رکن سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب کرلیا گیا۔
شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہیں، کانگریس نے اجلاس میں شہلارضا کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا جب کہ راجا شجاع متفقہ طور پر خزانچی منتخب ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments