ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : شاہین آفریدی کی نائب کپتان بننے سے معذرت

لاہور:(دنیا نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نائب کپتان کا معاملہ پر شاہین شاہ آفریدی نے نائب کپتان بننے سے معذرت کرلی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بننے کی پیشکش کی گئی تھی۔

شاہین شاہ آفریدی نے  بورڈ سے شکوہ کیا کہ کپتانی سے ہٹا کر نائب کپتان کیوں بنایا جارہا ہے،اُن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں بطور باؤلر کھیلوں گا اور نئے کپتان کو مکمل سپورٹ کروں گا۔

واضح رہے قومی ٹیم کی خراب صورتحال اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے دباؤ کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے قومی ٹیم کے کھلاڑی دباؤکا شکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں