لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقوں ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، قلعہ گجر سنگھ، ایجرٹن روڈ، ڈیوس روڈ پر بادل برسے جبکہ میسن روڈ، لارنس روڈ اور چوبرجی کے اطراف میں بھی بارش ہوئی۔

بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی جبکہ ٹھنڈی ہوا چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی اور حبس کی چھٹی سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں