پاکستانی آموں سے بھرا این ایل سی کا پہلا ٹرک حیدر آباد سے تاشقند پہنچ گیا

تاشقند: (دنیا نیوز) نیشنل لوجسٹک سیل (این ایل سی) کا پہلا ٹرک پاکستانی آم لیکر 6 دنوں کی ریکارڈ مدت میں حیدر آباد سے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گیا۔

آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک ترسیل زرعی شعبے کے لئے اہم سنگ میل ہے، آموں کی تازگی برقرار رکھنے کےلئے این ایل سی نےخصوصی ریفرکنٹینرکا استعمال کیا، ریفر کنٹینر نے دوران سفر درجہ حرارت کو مطلوبہ سطح پر برقرار رکھا۔

ریفرکنٹینر پر تقریباً 15 ٹن آم لادے گئے تھے، ریفرکنٹینر نے کل ڈھائی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، آموں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیسنگ کی گئی، این ایل سی کے ٹرکوں نے اس سے پہلے کینو اورسبزیوں کی کامیاب ترسیل کی ہے۔

واضح رہے کہ این ایل سی برآمد کنندگان کو نئی منڈیوں تک رسائی میں مدد فراہم کر رہا ہے، این ایل سی کی اس سروس کی بدولت پھلوں اور زرعی اجناس کی عالمی منڈیوں تک ترسیل سے قیمتی زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں