کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا جا رہا ہے: مشعال ملک

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیراور فلسطین کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہوتا جا رہا ہے۔

مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ہندوؤں کو کشمیرمیں ڈومیسائل دیئے جا رہے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ کیا جارہا ہے، پہلے دس لاکھ بھارتی فوج اور اب 50 لاکھ ہندوؤں کو بسایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں