ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، سیاسی، معاشی صورتحال پر مشاورت

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، عطااللہ تارڑ، مصدق ملک، رانا تنویر، علی پرویز ملک شریک ہوئے، اجلاس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر اہم مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم سے ملاقاتیں کرنے والوں میں رانا مشہود، شیزا فاطمہ، اسد الرحمان گیلانی بھی شامل تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں