کشمیر کے حالات بہت سنگین، کشمیریوں کا بڑا حوصلہ پاکستان کا ساتھ ہونا ہے: سردار عبدالقیوم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ کشمیر کے حالات بہت سنگین ہیں، کشمیریوں کا سب سے بڑا حوصلہ پاکستان کا ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیریوں نے بہت قربانیاں دیں، 5 اگست کے بعد کشمیری پاکستانی قوم کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیریوں کے ساتھ جو رشتہ ہے وہ کمزور ہوتا جا رہا ہے۔
عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، مودی نے کشمیر پر قبضہ جمانے کیلئے آرٹیکل 370 کو ختم کیا، اس وقت ہمیں پاکستان میں جرات مند اور با ہمت قیادت کی ضرورت ہے، ہمیں پاکستانی قوم سے کوئی گلہ نہیں، ہمیں گلہ پاکستانی حکومتوں سے ہے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہاکہ ہماری حکومتوں نے کشمیر کے معاملے پر توجہ نہیں دی، میں نے اپنے دور حکومت میں پاکستانی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی نمائندگی کی، ہم نے اپنے اطمینان کیلئے اپنا حق ادا کیا ہے۔