فاروق ستار نے میئر کراچی کو ’’شاہراہ فیصل کراچی‘‘ کا میئر قرار دے دیا
کراچی: (دنیا نیوز) رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ یہ میئر کراچی نہیں میئر شاہراہ فیصل کراچی ہے۔
رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شجرکاری مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، بے دردی کے ساتھ درختوں کو کاٹا گیا، ہیٹ ویو کے دوران اے سی بھی ناکام ہوگئے۔
فاروق ستار نے کہا کہ نواحی علاقوں میں تاحال پانی کھڑا ہے، کیا صرف ڈیفنس، شاہراہ فیصل ہی کراچی ہے؟ پنجاب کا وزیراعلیٰ چاہے پرویزالہیٰ، عثمان بزداریا مریم نواز ہو لاہورکو اون کرتے ہیں، بھائی کراچی کو کون اون کرےگا؟
رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ ہم اپنے تیور وقت آنے پر بتائیں گے، جماعت اسلامی کو بلدیاتی الیکشن میں ہمارے طفیل سیٹیں ملی ہیں، جماعت اسلامی والے بتائیں جہاں یونین کونسل جیتی وہاں کا حساب کون دے؟ گاؤں کے سارے چودھری بھی مرجائیں پگ تمہارے سر نہیں سجےگی۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کی میئر شپ اتنی آسانی سے نہیں ملے گی، انہوں نے حافظ نعیم الرحمان، مرتضیٰ وہاب پر کڑی تنقید کی۔