انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد کا نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ

کراچی :(دنیا نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریزکے سلسلے میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سکیورٹی وفد نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کے مختلف ایریاز کا دورہ کرکے سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، بورڈ حکام نے انگلینڈ کے سکیورٹی وفد کو دورے کے دوران بریفنگ دی۔

یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز رواں سال اکتوبر میں شیڈول ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں