پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، ہیلتھ ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا، وزارت قومی صحت نے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی۔

وزارت قومی صحت کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص خلیجی ممالک سے آیا ہے، وائرس کی تصدیق کیلئے قومی ادارہ صحت کو نمونہ بھیج دیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں، متاثرہ شخص کی کانٹیکٹ ٹریسنگ شروع کرکے مزید نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں، تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام انٹری پوائنٹس پر سخت نگرانی کی ہدایت کر دی گئی، قومی ادارہ صحت نے ایم پاکس سے بچاؤ کی ایڈوائزری جاری کر دی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق اب تک اس بیماری کے 122 ممالک سے 99 ہزار 518 کنفرم کیسز جبکہ 208 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں