انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی صحت بارے بھرپور آواز اٹھائیں، مشعال ملک
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی صحت کے حوالے سے بھرپور آواز اٹھائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، یاسین ملک کو جیل میں معالج تک کی سہولت میسر نہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کشمیری عوام کی مضبوط آواز ہیں، یاسین ملک کی صحت کے بارے تشویش ہے، یاسین ملک بھوک ہڑتال پر ہیں۔