پنجاب، خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 40 افراد زخمی

سرگودھا: (دنیا نیوز) دھند کے باعث مختلف مقامات پر گاڑیاں ٹکرانے کے باعث 28 افراد زخمی ہوگئے۔

سرگودھا میں جہلم پل پر شدید دھند کے باعث 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شدید دھند میں بے احتیاطی کے باعث پیش آیا، ٹرک اور کار میں ٹکر کے بعد مزید 2 کاریں اور رکشہ بھی حادثے کا شکار ہوئے، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی آئی خان میں بھکر روڈ پر بھی دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند میں بے احتیاطی کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوسرا حادثہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ صدرہ شریف کے مقام پر پیش آیا جہاں دو مسافر گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں