صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) پاکستان کےاوپننگ بیٹر صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے انجری کے باعث باہر ہوگئے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکیں گے۔

جمعے کو شروع ہونے والے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا پیر مڑ گیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

بلے باز کی رپورٹس مزید مشاورت کے لیے برطانوی ماہرین کو ارسال کردی گئی ہیں جس کے بعد ان کے علاج اور واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں