وزیرستان میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے وزیرستان میں ایک اور کنویں سے تیل و گیس کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

ماڑی انرجیز کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ شیوا نامی کنویں سے یومیہ 26 ملین میٹر سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کنویں سے یومیہ 240 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو رہا ہے، تیل و گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن کے سسٹم سے منسلک بھی کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شیوا نامی کنویں میں ماڑی انرجیز 55 فیصد، او جی ڈی سی ایل 35 فیصد اور اورینٹ پٹرولیم 10 فیصد کی حصہ دار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں