سندھ میں 20اکتوبر کو تعطیل کا اعلان
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔
صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو کمیونٹی کے لیے ’’دیوالی‘‘ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر کو صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments