قومی ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق شوال ذوالفقار کے والد کچھ عرصے سے علیل تھے تاہم اب وہ انتقال کرگئے ہیں۔

شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ہے۔

ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ و مینجمنٹ سٹاف کی جانب سے شوال ذوالفقار سے ان کے والد کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...