آسٹریا: 14 سال سے کم عمر طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد

ویانا: (ویب ڈیسک) یورپی ملک آسڑیا کی پارلیمنٹ نے سکولوں میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسڑیا کی حکومت نے اس سال اس پابندی کی تجویز پیش کی تھی، آسڑیا کی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس پابندی کا مقصد لڑکیوں کو ظلم سے بچانا ہے۔

حزبِ اختلاف کی جماعت گرین پارٹی نے پابندی کے خلاف ووٹ دیا اور اسے غیر آئینی قرار دیا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریا حکومت کا اقدام امتیازی ہے جو معاشرے کی تقسیم کو مزید گہرا کر سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں