پڈعیدن: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال، نوجوان جاں بحق

پڈعیدن: (دنیا نیوز) بھریا سٹی کے نواحی گاؤں بہادر شاہ میں بچوں کی لڑائی پر بڑے آمنے سامنے آ گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق جکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، واقعہ بچوں کی معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے سے شروع ہوا، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، واقعے میں ملوث ملزم فرار ہوگئے، گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیکر کارروائی شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں