بسنت منانے کیلئے سکولوں میں کوآرڈینیشن کمیٹی قائم
لاہور:(دنیا نیوز) بسنت منانے کیلئے سکولوں میں کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی گئی۔
بسنت تقریبات کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ، سکولوں کی چھتوں پر بسنت منانے کیلئے ایس او پیز نافذ ہوگی۔
پولیس، ریسکیو، ہیلتھ اور فائر بریگیڈ سے رابطہ لازم ہے جب کہ پرائمری جماعتوں کے طلبہ کی بسنت میں شرکت پر پابندی ہے دیگر طلبہ کیلئے والدین کی اجازت کو لازمی قرار دیا گیا، سکول کی چھتوں کی سیفٹی انسپکشن اور گنجائش کی حد بھی مقرر کی گئی۔
اِسی طح صرف سادہ سوتی ڈور استعمال کی اجازت ہے، کیمیکل، نائلون، دھاتی اور شیشے لگی ڈور پر مکمل پابندی ہے، اساتذہ کی نگرانی اور فوکل پرسن کی تعیناتی لازمی ہوگی جب کہ فرسٹ ایڈ اور ایمرجنسی ریسپانس انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
بجلی اور انفراسٹرکچر سیفٹی اقدامات لازمی قرار دیے گئے، پتنگ کی ڈور کی صفائی اور مناسب تلفی اور تمام اے ای اوز کو روزانہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، بسنت سرگرمیوں کی نگرانی اور رپورٹنگ لازم قرار دی گئی۔
علاوہ ازیں کمیٹیوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو مجموعی رپورٹس پیش کی جائیں گی، ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ہے۔