ریپر طلحہ انجم نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے زوئیہ کریم کے ساتھ اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

منگنی کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں کی نے شرکت کی۔

تقریب میں روایتی رسومات اور خوشیوں بھرے لمحات دیکھنے کو ملے جس نے ظاہر کیا کہ جوڑا اس خاص موقع کو اپنے پیاروں کے ساتھ بانٹنا چاہتے تھے۔

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو مبارکباد دی اور اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔ طلحہ انجم نے دونوں خاندانوں اور دوستوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں