جوا پرموشن ایپ: ڈکی بھائی انکی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
لاہور: (محمد اشفاق) لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت، عدالت نے ڈکی بھائی انکی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
لاہور کے ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم ووٹو نے جوئے ایپ کی پروموشن کے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے اور تمام ملزمان نے اپنی اپنی حاضری مکمل کروائی۔
ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے چالان عدالت میں جمع کروارکھا ہے، دوران سماعت یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کو سرکاری وکیل نے چارج شیٹ پڑھ کرسنائی تو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی انکی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
جوڈیشنل مجسٹریٹ نعیم ووٹو نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کرلیا، این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔