گوجرانوالہ میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہونے میں کامیاب
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں مختلف تھانوں کی حدود میں دو مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔
مقابلے تھانہ لدھے والا اور تتلے عالی کے علاقوں میں ہوئے، مقابلوں کے دوران تین خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت حمزہ، ارسلان اور افتخار کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکو واردات کرکے فرار ہو رہے تھے، پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کروا دی گئی ہے انہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔