دانش تیمور اور عائزہ خان کی مقدس مقامات پر تصاویر وائرل
مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین جوڑے دانش تیمور اور عائزہ خان نے عمراہ ادا کر لیا۔
دانش تیمور اور عائزہ خان نے طویل عرصے سے مصروف شیڈول کے بعد کچھ وقت نکال کر روحانی سفر کا رخ کیا جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور مدینہ منورہ کی زیارت بھی کی۔
دانش تیمور اور عائزہ خان نے مکہ مکرمہ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں دونوں نہایت پُرسکون دکھائی دے رہے ہیں، مداحوں نے ان تصاویر کو خوب سراہا اور کمنٹس میں جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
رمضان سے قبل 2026 میں ادا کیے گئے اس روحانی سفر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں فینز سٹار جوڑی کے لیے دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات بھیجتے نظر آ رہے ہیں۔