پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد:(دنیا نیوز) شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کل 11 فروری بروز بدھ شام ساڑھے سات بجے ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

علاہ ازیں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور مرکزی قیادت کی شرکت متوقع ہے ، کشمیر اُمور کی انچارج فریال تالپور بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔

اجلاس میں صدرِ آزاد کشمیر کے انتخاب سے متعلق اہم مشاورت اجلاس کا ایجنڈا شامل ہے اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ وہاں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب سیاسی صورتِ حال اور آئندہ جنرل الیکشن کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس کے فیصلے آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں