قصور میں مبینہ مقابلہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو شہید کرنے والا ڈاکو مارا گیا

قصور: (دنیا نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔

مقابلے کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو شہید کرنے والا ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ہلاک ڈاکو عثمانی آرائیں کو پولیس ریکوری کے لئے لیکر جا رہی تھی، نند کا تکیہ میں ڈاکوؤں نے عثمانی آرائیں کو چھڑانے کے لئے فائرنگ کر دی، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے عثمانی آرائیں مارا گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عثمانی آرائیں نے شرقپور میں اے ایس آئی محمد بوٹا کو شہید کیا تھا، ہلاک ڈاکو چند روز قبل کھڈیاں خاص میں لوٹ مار کے دوران لوگوں نے پکڑا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ڈاکو کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں