بانی کی ایک آنکھ تقریباً ضائع ہوگئی، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ تقریبا ضائع ہوگئی۔

سلمان اکرم راجہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا انہوں نے تو کہا تھا بیس منٹ علاج کے بعد آنکھ ٹھیک ہوگئی، بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے آنکھ کی تکلیف تھی، کسی ڈاکٹر کو جیل میں نہیں بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی ڈاکٹرز کو جیل بھیجا جائے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا فیملی کے سامنے بانی پی ٹی آئی کا علاج ہوگا ہم تب مطمئن ہوں گے، کس کی کوتاہی سے بینائی گئی اور پھر انجکشن لگانا پڑا، بار بار کہتے ہیں یہ پہلے بھی جھوٹے تھے آج بھی ہیں، ان کی کسی بات پر اعتماد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو غلط رپورٹ دکھائی گئی، جنید اکبر بولے، ہم مضبوط پاکستان اور مضبوط ادارے چاہتے ہیں، جو آئین کو نہیں مانتا میں اس کو دہشت گرد سمجھتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں