بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج بسنت کا تہوار منایا جائے گا

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) لاہور کے بعد صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی آج بسنت کا تہوار روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

انتظامیہ اور پولیس ہدایات جاری کی ہیں کہ شہری بسنت کو محفوظ اور پُرامن انداز میں منائیں، بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے، بسنت کی تقریبات 13 سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔

قبل ازیں لاہور میں 2 دہائیوں بعد بسنت کی تقریبات کی واپسی ہوئی تھی جس سے شہر بھر میں جوش و خروش کی فضا قائم رہی، زندہ دل لاہوریوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں اور چھتوں پر جمع ہو کر پتنگ بازی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں