ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کا انڈونیشیا کا دورہ، صدر، عسکری قیادت سے ملاقاتیں

کوالالمپور:(دنیا نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی ، دورانِ گفتگو پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ اقدار اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔

انڈونیشین صدر کی پاک فضائیہ کے جدید ترین تربیتی نظام اور ایئرو سپیس ترقیاتی ڈھانچے سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، ایئر چیف نے انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جعفری شمس الدین سے بھی ملاقات کی۔

 دوسری جانب ایئر چیف انڈونیشین نیشنل آرمڈ فورسز کے کمانڈر اور انڈونیشین ایئر مارشل سے بھی ملے، ظہیر احمد بابر سدھوکو تمام مقامات پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ انڈونیشین ایئر چیف نے آپریشنل اور فلائنگ ٹریننگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے پاک فضائیہ کی معاونت مانگ لی جبکہ ایئر چیف کو انڈونیشین فضائیہ کا اعلیٰ ترین اعزاز میڈل آف آنر عطا کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں