جماعت اسلامی کو بتا دیا تھا ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کو بتا دیا تھا ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مشتعل کارکنان نے ریڈ زون میں داخل ہو کر پتھراؤ کیا، سندھ پولیس اور مقامی انتظامیہ جماعت اسلامی کے ساتھ رابطے میں تھی۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کو کہا گیا تھا پرامن احتجاج کریں لیکن ریڈ زون میں داخل نہ ہوں، جماعت اسلامی کے کارکنوں نے سندھ اسمبلی میں گھسنے کی کوشش کی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منعم ظفر کون ہوتے ہیں جو قانون ہاتھ میں لیں، سڑکیں بند ہونے سے عام شہری متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کبھی شارع فیصل بلاک کر دیتی ہے، کبھی اسمبلی میں داخل ہو جاتی ہے، حکومت مذاکرات کرے گی لیکن جماعت اسلامی اپنا طرزِ عمل دیکھے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جماعت اسلامی انتشار کی سیاست کر رہی ہے، جماعت اسلامی نے کراچی کے 8 ٹاؤن کا برا حشر کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں