گوجرانوالہ میں 5 مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک ، 4 زخمی
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 5 مبینہ پولیس مقابلے سے ایک ملزم ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون اور 3 بچوں کو قتل کرنے والا سیریل کلر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، ہلاک ملزم ماں، دو کمسن بچوں اور 12 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کرنے سمیت 4 قتلوں میں ملوث تھا۔
تاہم حکام نے بتایا ہے کہ 4 مختلف مقابلوں میں 4 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔