گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

کوہاٹ: (دنیا نیوز) خادی زئی کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ، ملزم نے 2 خواتین کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا، ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔

فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا، تفتیش کے لئے تھانہ استرزئی پولیس متحرک ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں