ٹرمپ انتظامیہ ایران کیخلاف بڑے فوجی آپریشن کے قریب ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کے قریب ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، صدر ٹرمپ نے مذاکرات میں ریڈ لائنز مقرر کیں، فوجی آپشن بھی ممکن ہے، واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں ابھی بہت بڑا فرق موجود ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ایران میں فی الحال کوئی معاہدہ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، امریکی فوجی بیڑے اور لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ میں تعینات کئے گئے ہیں۔