اسرائیل مغربی کنارے میں غیر قانونی اقدام کر رہا ہے، اسحاق ڈار
نیویارک: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں غیرقانونی اقدام کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے خطاب میں نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار نے کہا کہ مستقل امن کیلئے باہمی اعتماد پر مبنی سفارت کاری ضروری ہے، غزہ کی تعمیر نو، انسانی امداد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، پاکستان صدر ٹرمپ کے پیس پلان کی حمایت کرے گا، فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار تمام صورتحال میں لازم و ملزوم ہے، سیز فائر کو جاری رکھنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا مزید کہ اسرائیل سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، 8 عرب اسلامی ممالک کے وزرا خارجہ نے اسرائیل کی مذمت کی، اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔