ڈومیسٹک کرکٹ میں 4 سال سے پرفارم کرتا آ رہا ہوں، جس کا فائدہ ہوا: صاحبزادہ فرحان
کولمبو: (دنیا نیوز) قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں لگاتار 4 سال سے پرفارم کرتا آ رہا ہوں جس کا فائدہ ہوا ہے۔
نمیبیا کے خلاف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے صاحبزادہ فرحان نے کا کہنا ہے کہ کوشش تھی پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں، سنچری بنانے پر خوشی ہے۔
اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شروع میں پچ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھی، سلمان علی آغا اور شاداب خان کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ ہوئی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، صاحبزادہ فرحان نے گروپ مرحلے کے اس اہم میچ میں 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔