ٹیلر سوئفٹ چھٹی بار دنیا کی سب سے زیادہ مقبول گلوکارہ قرار

نیویارک: (ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ایک بار پھر دنیا کی سب سے زیادہ مقبول گلوکارہ قرار دے دیا گیا، جس نے مسلسل کامیابی کے ساتھ اپنا ہی سابقہ ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

36 سالہ گلوکارہ نے عالمی سطح پر موسیقی کی فروخت کا جائزہ لینے والے ادارے IFPI کی سالانہ درجہ بندی میں مسلسل چھٹی بار پہلی پوزیشن حاصل کی، اور مجموعی طور پر یہ چوتھا موقع ہے جب وہ اس اعزاز کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔

ٹیلر سوئفٹ اس سے قبل 2014ء، 2019ء، 2022ء، 2023ء اور 2024ء میں بھی سرِفہرست رہ چکی ہیں جبکہ 2020ء اور 2021ء میں یہ اعزاز جنوبی کوریا کے معروف موسیقی بینڈ BTS کے نام رہا تھا۔

سال 2025ء کی فہرست میں ٹیلر سوئفٹ پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں لیڈی گاگا، سبرینا کارپینٹر اور بلی ایلش شامل ہیں۔

یہ اعزاز ٹیلر سوئفٹ کے 12 ویں موسیقی کے مجموعے دی لائف آف آ شو گرل کی ریلیز کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے، جو اکتوبر 2025ء میں منظرِ عام پر آیا تھا۔

اس مجموعے کا پہلا گیت The Fate of Ophelia کئی ماہ تک مقبولیت کی فہرست میں سرِفہرست رہا، جبکہ ان کا نیا گیت Opalite برطانیہ میں پہلے نمبر پر اور امریکا کی معروف موسیقی کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں