لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عثمان ڈار کی جانب سے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عثمان ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیدیا۔