پاکستانی فنکار نے کباڑ کو خوبصورت مجسموں میں تبدیل کر دیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے باصلاحیت فنکار احتشام جدون نے گاڑیوں کے کباڑ کو بڑے بڑے خوبصورت مجسموں میں تبدیل کر دیا۔
احتشام جدون نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں ہمیشہ سے دھاتی اشیاء کی طرف متوجہ رہا ہوں، جب میں کباڑ میں دھاتوں کو دیکھتا ہوں تو ان مجسموں کا تصور کرنا شروع کر دیتا ہوں جنہیں بنانے میں ان دھاتوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ احتشام جدون ایک سابق مارشل آرٹسٹ ہیں، اُنہوں نے کبھی رسمی طور پر آرٹ کا مطالعہ نہیں کیا بلکہ ماضی میں وہ اسٹیل فیبریکیشن کا کام کر چکے ہیں اور اسی لیے اب وہ دھاتوں سے بڑے بڑے مجسموں کو بے ساختہ ڈیزائن کرتے ہیں۔