امریکا کی ٹیکنالوجی ایران کے ڈرونز کو ہی ختم نہیں کر سکی: ڈاکٹر ملیحہ لودھی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ماہر عالمی امور ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا کی ٹیکنالوجی ایران کے ڈرونز کو ہی ختم نہیں کر سکی۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر عالمی امور ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کانگریس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال تھا کہ رجیم چینج کرلیں گے، ایران میں رجیم چینج نہیں ہوئی۔
ماہرعالمی امور نے کہا کہ جی سی سی ممالک کا بھی جنگ کی وجہ سے بہت نقصان ہو رہا ہے، ایران کے پاس کلیئر سٹریٹجی ہے جو امریکا کے پاس نہیں۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا کی ٹیکنالوجی ایران کے ڈرونز کو ختم ہی نہیں کر سکی، ایران نے تو صاف کہہ دیا جنگ ان کی شرائط پرختم ہوگی۔
ماہر عالمی امور کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ روزانہ جنگ سے متعلق مختلف بیانات دیتے ہیں، روس اور چین نہیں چاہتے کہ یہ جنگ زیادہ دیر چلے۔
ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ گلوبل اکانومی کا جو حشر ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے۔